تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے سابق صدر احمدی نژاد نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ایک خط بھیجا، جس میں یمن کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔ احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ وہ ایک کمیٹی کے ذریعے مذاکرات بحال کرنے کے خواہش مند ہیں۔ کمیٹی میں عالمی سطح پر قابل اعتماد شخصیات شامل ہوں، تا کہ یمن کا بحران ختم کرانے کے لیے متحارب فریقین کے ساتھ بات چیت کی جا سکے۔ یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں کہ جنگ جتنی طویل ہو گی اتنی ہی تباہی اور بے قصور افراد کی ہلاکت کا باعث بنے گی۔