کوئٹہ سے چوری شدہ کرولا کار نوشہروفیروز بائی پاس سے برآمد

198

کراچی( اسٹاف رپورٹر) موٹر وے پولیس کنڈیارو کی کارروائی، کوئٹہ سے چوری شدہ کرولا کار نوشہروفیروز بائی پاس سے برآمد کرلی۔ ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق ویسٹ زون کوئٹہ سے موٹروے پولیس انسپکٹر فیصل نے کنڈیارو کے ڈی ایس پی سید راشد علی شاہ اور آپریشن آفیسر منصور احمد کو اطلاع دی کہ ایک کرولا کار نمبرBRT 892 رنگ سفید جو کہ کوئٹہ سے چوری ہوئی ہے،اس وقت ٹریکر کمپنی نے اس کی لوکیشن بھریا اور نوشہروفیروز بائی پاس کے قریب بتائی ہے۔