قربانی ایسے کریں کہ وبا میں تیزی نہ آئے،اسد عمر

1000

پشاور: وفاقی وزیراسدعمر کا کہنا ہے کہ قربانی ایسے کریں کہ وبا میں تیزی نہ آئے۔

وفاقی وزیراسدعمر نے پشاور میں این سی اوسی اجلاس کے بعد نیوزبریفنگ میں کہا کہ صوبے میں وبا کے پھیلاؤ میں واضح کمی آرہی ہے، کورونا چیلنج سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے بھرپور کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہرلحاظ سے ایک بڑادن ہے اور کورونا کی وبا ابھی تک موجود ہے، اس لیے قربانی ایسے کریں کہ وبا میں تیزی نہ آئے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہےعید پرایس او پیز پر عملدر آمد کریں، مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں اور عید کو سادگی سے منائیں،عید پر عوام تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔