حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ وبھوک ہڑتال کی گئی اس موقع پر اشفاق ملک، فاروق ملک، گلزار ملک، عبدالرحیم جمالی ، محمد ابراہیم نے کہاکہ دادو ضلع کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے آٹھ ارب سے زائد رقم ملی ہے اس کے باوجود دادو شہر کے روڈ، گلیاںکھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں ترقیاتی رقم میں بڑے پیمانے پر انجینئر فتح محمد، ٹینڈر کلارک حفیظ میمن مبینہ کرپشن کی ہے انہوںنے ٹھیکیداروں سے کامون کی مد میں کروڑوں روپے کی رشوت لی ہے جبکہ کلرک حفیظ میمن کی تقریبا65کروڑ روپے کی کرپشن کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں انہوںنے وزیر اعظم، چیئرمین نیب، اینٹی کرپشن سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیں اور تحقیقات کرائی جائے ۔