اٹھارویں ترمیم کی منظوری آصف زرداری کا اعلیٰ اقدام ہے، نیئر بخاری

224

اسلام آباد (آن لائن) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بحیثیت صدر آصف زرداری کی پارلیمانی پارٹیوں کے تعاون سے 18ویں آئینی ترمیم کی منظوری اعلیٰ اقدام ہے، آئین پاکستان میں آئین شکن کی آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ جمہوریت کی فتح ہے، آصف زرداری کے دور حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، آصف زرداری جھوٹے بے بنیاد مقدمات میں عدلیہ سے سرخرو ہوئے۔ اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنوں اور حامیوں کو سابق صدر مملکت پیپلز پارٹی کے قائد آصف زرداری کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی ملک و ملت کیلیے آئینی، قومی و سیاسی خدمات ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، آصف زرداری نے سیاسی مخالفت کی دشمنی میں ’’تبدیلی‘‘ کے بجائے درگزر اور معافی کو فروغ دیا۔