سکھر(این این آئی)نامعلوم مسلح افراد نے عوامی جمہوری پارٹی سکھر کے صدر کو لوٹ لیا،کارکنان میں تشویش کی لہر ،نوٹس لیکر ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوری پارٹی ضلع سکھر کے صدر عاشق علی چاچڑ کو روہڑی کے علاقے سنگرار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیا اور فرار ہوگئے واقعہ پر عوامی جمہوری پارٹی کے کارکنان نے مذمت و گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمدگی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔