دادو(این این آئی)دادو کی تحصیل جوہی کے پولیس اسٹیشن میں گزشتہ 9 ماہ سے 4 مرغے قید میں ہیں۔تحصیل جوہی میں پولیس نے 9 ماہ قبل جوئے کے اڈے پر کارروائی کے دوران ککڑ بازوں کے پالے ہوئے 4 مرغے بھی برآمد کیے تہے جو اب تک تھانے کے مال خانے میں ہی بند ہیں۔ ایس ایچ او ممتاز سرکی کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے فرسٹ سول جج کی عدالت مقدمہ چل رہا ہے اور عدالت کے حکم پر ہی یہ مرغے مال خانے میں بطور عدالتی پراپرٹی محفوظ رکہے ہوئے ہیں۔