سکھر مڈھی کی فروخت میں اضافہ، ریٹ 400سے بڑھ کر 1000روپے ہوگیا

198

سکھر(این این آئی)عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی گوشت کاٹنے کیلیے موڈھی کی فروخت میں اضافہ، ریٹ400سے بڑھ کر 1000روپے ہوگیا ،فروخت کرنے والوں کی چاندی ، تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی دیگر اشیاء کی خرید و فروخت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گوشت بنانے کیلیے استعمال ہونے والی اہم جز موڈی کی فروخت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ، موڈیوں کی فروخت میں اضافے کے باعث موڈی فروخت کرنے والوں نے بھی اس کے ریٹ چار سے بڑھا کر 1ہزار روپے تک پہنچا دیے ہیں جس کے باعث موڈی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے۔