بار ش میں بلاول ہائوس کے درباری وزراکہیں ظاہر نہیں ‘ خرم شیر

161

کراچی(اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شہر قائد میں بارش کی پیشگی اطلاعات کے باوجود ناقص انتظامات سامنے آرہے ہیں،پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوچکا ہے،سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کی سزا کراچی کے عوام کو مل رہی ہے،بلاول ہائوس کے درباری وزراء کہیں ظاہر نہیں ہیں،تھوڑی دیر کی بارش نے صوبائی حکومت کا گندہ چہرہ بھی دھو دیا ہے۔