زرداری نے جمہوریت کے استحکام کیلیے اہم کردار ادا کیا،راشد ربانی

228

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے نائب صد راور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاسی افیئرز راشد حسین ربانی نے سابق صدر اور شریکچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو 65 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلیے اہم کردار ادا کیا18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کی فراہمی ملک کی تمام صوبوں کیلیے ایک تحفہ ہے صوبوں کو بااختیار بنانا سابق صدر آصف علی زرداری کا ویژن ہے ۔راشد ربانی نے مزید یہ کہا کہ ملک کے تمام صوبے 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی برداشت نہیں کرینگے تمام اپوزیشن جماعتیں 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے معاملے میں متحد ہیں اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ملک اور قوم کیلیے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔