لاہور( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،سیکرٹری جنرل امیر العظیم،نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،سابق نائب امیر چودھری محمد اسلم سلیمی، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اور ملک کے معروف شاعر و ادیب پروفیسر عنایت علی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پروفیسر عنایت علی خان کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، قیم کاشف سعید شیخ ،سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وزیرعلی جمالی نے ممتاز ماہر تعلیم, ادیب و شاعر پروفیس عنایت علی خان کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔