لاڑکانہ، چانڈیو اور کھیڑو برادری میں جاری تنازع معصوم بچے کی موت کا سبب بن گیا

191

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تحصیل ڈوکری کے گاؤں راوت خان کھیڑو میں چانڈیو اور کھیڑو برادری میں جاری زرعی اراضی کا تنازع معصوم بچے کی موت کا سبب بن گیا، ملزمان کا حاملہ خاتون پر تشدد، بچہ پیٹ میں دم توڑ گیا۔ نصرت چانڈیو نے شوہر کے ہمراہ نومولود مردہ بچے کی لاش شعبہ حادثات کے سامنے رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔