سکھر (نمائندہ جسارت) آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں سندھ حکومت کی جانب سے مقرر ہونے والے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر سید میر محمد شاہ نے چارج سنبھال کرکے کام شروع کردیا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے سابق مرحوم وائس چانسلر نثار احمد صدیقی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ یونیورسٹی کے اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نثار احمد صدیقی کی تعلیمی میدان میں خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، ان کے چھوڑے گئے مشن کو جاری رکھا جائیگا۔