لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ نے عوامی شکایات اور فرائض میں غفلت برتنے پر 20 پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف اور 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے 11 پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ بند کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے لاڑکانہ ضلع کے اندر محکمہ پولیس میں خود احتسابی والے عمل کو جاری رکھتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں آزاد علی اور امیر علی کو نوکریوں سے برطرف کرتے ہوئے 3 پولیس اہلکاروں ایاز علی پھلپوٹو، سید برکت علی اور غلام حیدر انڑ کو معطل کردیا ہے جبکہ سپاہی اشفاق علی، محرم علی اور حبدار علی سمیت 11 پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کردیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال جیسے اہم فرائض میں کسی صورت غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔