لاہور( نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ25 جولائی کو تاریخ میں عوام کا مینڈیٹ چوری ہونے کے طورپر یاد رکھا جائے گا۔ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس شہبازشریف نے کہا کہ 25 جولائی کو ملک پر ایک منتخب حکومت مسلط کی گئی تھی،دو سالوں میں پاکستان میں کیے گئے حکمرانی کے تجربہ سے ملک کو بہت نقصان پہنچا۔شہبازشریف نے کہا کہ ملک کے دس سالوں میں معیشت کی اتنی بدتر حالت نہیں ہوئی جتنی دو سالوں میں ہو گئی ہے ۔