کوئی بھی نئی جنگ ہمارے لیے تباہ کن ہوگی: اسرائیلی آرمی چیف

779

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی اعلیٰ عسکری قیادت نے وضاحت کیا ہے کہ کوئی بھی نئی جنگ اسرائیل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

اسرئیلی آرمی چیف اویو کوچاوی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی نئی جنگ اسرائیل کے لیے المیہ ثابت ہوگی، ہم کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑ سکتے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ ان کی فوج نئی جنگ کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریزرو نظام کی تیاری کی عدم موجودگی کے باعث ہم کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑ سکتے اور نہ ہی ریزرو افواج کے بغیر جنگ نہیں جیتی جا سکتی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ریزرو میں بٹالین کے کمانڈروں ریزرو افسران اور ریزرو میں موجود آپریشنل اور انٹیلیجنس افسران نے وضاحت کی کہ اگر فوج نے بیانات کو نہیں روکا اور ریزرو نظام کے مسائل حل نہیں کیے تو اگلی جنگ اسرائیل کے لیے تباہ کن ہوگی۔