پشاور ( آن لائن )پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق بچوں پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے تین بچے جاں بحق
ہوئے، مقتولین میں عثمان خان، فاروق خان اور شہزاد خان شامل ہیں جو آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب بچوں کے لواحقین اور اہل علاقہ لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔