اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے بھارہ کہو میں صحافی مطیع اللہ جان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔بلاول نے اس موقع پر سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا اور تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر دور میں میڈیا کی آزادی کے لیے لڑی ہے، ہم جمہوریت اور پریس کی آزادی پر ایسے حملے قبول نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ جو صحافی حکومت پرتنقید کرے اسے نوکری سے نکلوادینا افسوسناک ہے، مطیع اللہ جان کا واقعہ ہمارے آئین اور انسانی حقوق کے خلاف ہے، جب تک آئین اور انسانی حقوق کا تحفظ نہیں ہوگا مسائل نہیں حل ہوں گے۔بلاول نے کہا کہ آپ مطیع اللہ جان کی بات پسند نہیں کرتے لیکن آپ اس سے اس کا بات کرنے کا حق نہیں چھین سکتے، ہم جمہوریت اور پریس کی آزادی پر ایسے حملے قبول نہیں کرتے، اگر آج یہ مطیع اللہ جان کے ساتھ ہوسکتا ہے کل یہ آپ کے اور میرے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔بلاول نے کہا کہ جس طرح مطیع کے بیٹے نے ٹی وی پر بات کی ہم سب حیران ہیں۔خیال رہے کہ 21 جولائی کو مسلح افراد نے دن دیہاڑے صحافی مطیع اللہ جان کو اغوا اسلام آباد سے کیا تھا اور 12 گھنٹے بعد اسلام آباد سے 70 کلومیٹر دور فتح جنگ کے علاقے میں چھوڑا تھا۔