لاڑکانہ، جمیل احمد مہر کے مقدمے کو منتقل  کرنے کی درخواست منظور، مراسلہ جاری

124

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ کی سربراہی میں بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں دو ماہ قبل شکارپور ضلع کے تھانہ چک کی حد میں مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے صحافی جمیل احمد مہر کے مقدمے کو منتقل کرنے کی درخواست پر بورڈ نے منظوری دیتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سندھ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔