نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سندھ حکومت نے اپنے ہی نااہل کردہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ایم ایس پی ایم سی اسپتال، ڈاکٹر سعیدہ بلوچ کی جگہ ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف رضا بروہی کو ایم ایس پی ایم سی اسپتال کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ سندھ حکومت نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر آصف رضا بروہی ناکام ہوگئے ہیں لیکن اب اپنے ہی نااہل کردہ آفیسر کو اضافی چارج دے کر سول اسپتال نوابشاہ تعینات کردیا ہے، جس پر شہری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بااثر شخصیات کے کہنے پر فیصلے کرتی ہے، سندھ حکومت کو عوام کی صحت سے کوئی سروکار نہیں ہے، ایسی کیا وجوہات تھیں کہ جن کی بنا پر ڈی ایچ او کو اضافی عہدہ دیا گیا، جو اپنے عہدے پر ہی فرائض کی ادائیگی میں ناکام تھے۔ عوام کو بتایا جائے کہ سابق ایم ایس کو کن وجوہات کی بنا پر ہٹایا گیا، عوام کے ساتھ آخر کب تک زیادتی ہوتی رہے گی۔