سکھر، منڈی سے باہر سڑکوں و تجارتی مراکز میں جانوروں کی فروخت

184

 

سکھر (نمائندہ جسارت) مال مویشی کی فروخت کے حوالے سے سندھ حکومت کے احکامات ہوا میں اڑاد یے گئے، شہر کی سڑکوں و تجارتی مراکز میں جانور فروخت کرنے کا سلسلہ جاری، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر، لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے شہر کے باہر مویشی منڈیاں قائم کرنے سمیت جانوروں کی شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز میں خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن سکھر شہر میں عید قربان کے حوالے سے مویشی مالکان کی جانب سے شہر سے دور دراز علاقوں، قومی شاہراؤں سمیت شہر کے مصروف ترین سڑکوں پر چھوٹی بڑی ازخود مویشی منڈی قائم کرکے عید قربان کے لیے مویشی فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ کئی بیوپاریوں نے چھوٹے بڑے مویشی فروخت کے لیے شہر سکھر کی سڑکوں، تجارتی و کاروباری مراکز میں بھی گشت شروع کردیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے سکھر انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت جانوروں کی مویشی منڈی میں فروخت کی اجازت دے کر شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے اقدام کیے جائیں۔