پی ایچ ایف نے آئی ایچ ایف کو جرمانے کی دوسری قسط جمع کرادی،آصف باجوہ

180

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف)نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف)کو 15ہزار ڈالر کے جرمانے کی دوسری قسط بھی جمع کرادی، پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن پر 2لاکھ ڈالر جرمانہ ہوا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو جرمانے کی دوسری قسط بھی ادا کردی گئی جو 15ہزار ڈالر پر مشتمل ہے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن اب تک 30ہزار ڈالر جرمانے کی مد میں ادا کرچکا ہے ، گزشتہ سال پاکستان ہاکی فیڈریشن فنڈ کی کمی کے باعث حامی بھرنے کے باوجود پرو ہاکی لیگ میں ٹیم کو شرکت کیلئے نہیں بھیجا تھا جس پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان پر 2لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا ۔ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈئیر ریٹائیرڈ خالد سجاد کھوکھر کی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر کا جرمانہ معاف کردیا گیا تھا، جبکہ 50ہزار ڈالر ایشین ہاکی فیڈریشن کو ادا کرنے ہیں جو پاکستان ہاکی کی ڈولپمنٹ پر خرچ کرے گا۔