بیجنگ(جسارت نیوز)کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے چین میں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس ایونٹس منسوخ کر دیے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منسوخی کے بعد اس سال چین میں کوئی ٹینس ایونٹ نہیں ہو گا، چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹر نیشنل ایونٹس پر پابندی ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین میں صرف بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022 کے ٹرائل ایونٹس کی اجازت ہے۔ادہر ڈبلیو ٹی اے کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو سمن کہتے ہیں کہ افسوس ہے کہ ڈبلیو ٹی اے کے اہم ایونٹس چین میں نہیں ہوں گے، ڈبلیو ٹی اے فائنلز سمیت 7ایونٹس چین میں ہونے تھے۔اے ٹی پی کے منسوخ ہونے والے 6ایونٹس میں شنگھائی ماسٹرز اور چائنا اوپن بھی شامل ہیں۔اے ٹی پی کے چیئرمین آندرے گودنزی کے مطابق چینی حکومت کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں، تاہم ایونٹس کی منسوخی کا افسوس ہے۔