امریکی فائٹر جیٹ شام کی فضائی حدودمیں ایرانی مسافرطیارے کے قریب آگئے، تصادم سے بچانے کے لیے پائلٹ نے طیارے کو تیزی سے نیچے لے آیا جس کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران سے بیروت جانے والے ایرانی ایئرلائن کے مسافر طیارے کا شامی فضائی حدود میں امریکی جنگی جہاز نے راستہ روک لیا۔
ایران براڈکاسٹنگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مسافرطیارےکاراستہ روکا گیا ہے ایرانی پائلٹ نےٹکراؤسے بچنے کے لیے پرواز کی اونچائی تیزی سے کم کی جس کی وجہ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
نام ظاہر کیے بغیر مسافر نے بتایا کہ ایک سیاہ جنگی طیارہ بالکل ہمارے طیارے کے قریب آگیا جس کے بعد ہمارا طیارہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور تیزی سے نیچے آیا جس پر میرا سر ٹکرا گیا اور زخمی ہو گیا۔
ایک اور مسافر نے بتایا کہ فائٹر جیٹ ہمارے طیارے سے ٹکرا رہا تھا ، ہمارا طیارہ توازن کھو بیٹھا اور ہم اچھل کر نیچے گرے۔
شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی مسافرطیارےکاراستہ ممکنہ طورپرامریکی اتحادکےطیاروں نےروکا، واقعے کے بعد بھی تہران سےبیروت جانےوالےایرانی طیارےنےشیڈول کیمطابق پروازجاری رکھی۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے واقعے پر بیان میں کہا ہے کہ شام میں ایف15نےایرانی مسافرطیارے کامعیاری ویژول انسپیکشن کیا اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھا۔