کے الیکٹرک انتظامیہ ناکارہ ہے، سندھ ہائی کورٹ

798

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں مستثنیٰ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے کےالیکٹرک سے 25اگست کو پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس خادم حسین شیخ نےکراچی کے مستثنیٰ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کے الیکٹرک سے استفسار کیا کہ کراچی کے لوگ کے الیکٹرک کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں میں کنڈے ہٹانے کے بعد لوگ دوبارہ لگا لیتے ہیں، زیادہ ترعلاقوں سے کنڈے ہٹادیے ہیں،تار بھی تبدیل کردیے ہیں۔

جس پر عدالت نے کے الیکٹرک کے وکیل سے سوال کیا کہ اس کا مطلب کے الیکٹرک نے ناکارہ لوگ بھرتی کیے ہیں؟، باتیں مت بنائیں، بجلی چوری کے کتنے مقدمات بنائے گئے ہیں؟ لوگ کنڈے دوبارہ لگا لیتے ہیں اس کا مطلب ہے آپکی انتظامیہ ناکارہ ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے شہر سے کنڈے ہٹانے اور غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کے الیکٹرک سے 25اگست کو پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔