لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ کے احکامات پر ضلع کشمور میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری ہے، آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو دیدار عرف دیدو میرانی کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، گرفتار ملزم شکارپور کے تیغانی اور بڈانی اغوا کار گروہ کا خاص کارندہ ہے اور ان کے لیے اغوا میں سہولت کاری، موٹر سائیکل چوری اور پولیس کی نقل حرکت کی خبر فراہم کرتا ہے۔ پولیس کی بہترین کارکردگی پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے ایس ایس پی کشمور اور اس کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات کے اعلان کے ساتھ ساتھ آپریشن کو مزید تیز اور جاری رکھنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔