دادو، ملک برادری آل سندھ ملک ویلفیئر اتحاد کے پلیٹ فارم پر ایک ہوگئی

182

دادو (نمائندہ جسارت) سندھ میں رہائش پذیر ملک برادری آل سندھ ملک ویلفیئر اتحاد کے پلیٹ فارم پر ایک ہوگئی۔ اس موقعے پر آل سندھ ملک ویلفیئر اتحاد کی بنیاد رکھی گئی اور مرکزی کابینہ کو منتخب کیا گیا جس میں چیئرمین محمد خان ملک، صدر محب اللہ ملک، سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد قاسم ملک، نائب صدر رئیس امان اللہ ملک، نائب صدر لیاقت علی ملک، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وزیر علی ملک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری استاد ممتاز ملک، انفارمیشن سیکرٹری خادم حسین ملک، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری شوکت علی ملک، فناس سیکرٹری ڈاکٹر غفران ملک، آفس سیکرٹری محمد صالح ملک، رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر نذیر احمد ملک، ریکارڈ سیکرٹری راجا ریاض احمد ملک جبکہ مرکزی ورکنگ کمیٹی میں علی اکبر ملک، عبدالرحمن سکندر ملک، استاد روشن ملک، مظہر ملک، عزیز اللہ ملک، آصف ملک، ایڈوکیٹ لالا ایاز ملک اور ممتاز ملک کے نام شامل ہیں۔ عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں رہنے والی ملک برادری کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، ملک برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہم دن رات محنت کریں گے۔