حکومت ن لیگ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے،شہباز شریف

252

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے (ن) لیگ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔ عید الاضحی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس ہو گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے
کے بعد نیب کا کردار عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نیب ایک متنازع ادارہ ہے ۔خواجہ برادران کے کیس میں سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد اس کا کردار واضح ہو چکا ہے، خواجہ برادران کی ضمانت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے پیشرفت جاری ہے اور عید الاضحی کے بعد اے پی سی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ میری طبیعت پہلے سے بہتر ہے، میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں ، میری اور وکلاء کی متفقہ رائے تھی کہ میں عدالت آئوں ،مجھے عدالتوں اور اللہ کی بارگاہ سے امید ہے کہ انصاف ملے گا۔