شیخوپورہ، ڈپٹی کمشنر کا عوامی شکایات اور خبروں  پر ایکشن، رجسٹری برانچ کا تمام عملہ تبدیل

161

شیخوپورہ (آئی این پی) ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے عوامی شکایات اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر خبروں پر ایکشن لیتے ہوے رجسٹری برانچ شیخوپورہ کا تمام عملہ تبدیل کر کے نیا عملہ تعینات کردیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایمانداری سے اپنے منصب کے مطابق کام کریں وگرنہ گھروں کی راہ لیں ضلع بھر میں جس ملازم کیخلاف عوامی شکایات سامنے آئی اسے ملازمت کا حق نہیں ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سب ملازمین اپنے آپ کو سیدھا کرلیں اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور قومی جذبے کے ساتھ کریں۔