بلاول سے سعد رفیق کی ملاقات‘ نیب قوانین سے متعلق گفتگو

203

اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ نیب قوانین کو تبدیل کرنے سے متعلق معاملات پر بات چیت کی گئی۔ یاد رہے کہ نیب قانون کے خلاف حال ہی میں عدالت عظمیٰ نے غیر معمولی فیصلہ دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں ممکنہ قانون سازی پر اپوزیشن جماعتوں میں مشاورت شروع ہوگئی ہے ۔ بلاول زرداری اور سعد رفیق نے ملاقات میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق آرڈیننس پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ملاقات میں سینیٹرشیری رحمان، سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر اور سید نوید قمر بھی موجود تھے ۔