کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپین قمر زمان نے قومی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فزیکل فٹنس برقرار رکھنے کے لیے انفرادی طور پر گھروں میں تربیت پر توجہ دیں تاکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید بہتری اور نکھار آئے ، دنیا میں عالمی اسکواش کے مقابلے کورونا وائرس کی وجہ سے دسمبر تک معطل ہیں جس سے ا سکواش کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ فیڈریشن نے ٹاپ 30 سینئر اور جونیئر قومی کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں کی تربیت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے، اجازت ملنے کے بعد کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت فزیکل فٹنس تربیت دی جائے گی۔ جمعرات کو سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف ا سکواش بلکہ تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں جس سے تمام کھیلوں کو نقصان پہنچا ہے۔