عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد نیب بے نقاب ہو چکا ، شہباز شریف

175

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے (ن) لیگ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جارہا ہے، عید الاضحی کے بعد آل پارٹیز کانفرنس ہو گی، عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد نیب کا کردار عوام کے سامنے آ چکا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نیب ایک متنازع ادارہ ہے ،خواجہ برادران کے کیس میں عدالت عظمیٰ کے تحریری فیصلے کے بعد اس کا کردار واضح ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ
اے پی سی کے حوالے سے پیشرفت جاری ہے اور عید الاضحی کے بعد اے پی سی ہو گی ۔ میں عدالتوں کا احترام کرتا ہوں ، میری اور وکلا کی متفقہ رائے تھی کہ میں عدالت آئوں ،مجھے عدالتوں اور اللہ کی بارگاہ سے امید ہے کہ انصاف ملے گا۔