اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو پی ٹی ڈی سی میں مزید بھرتیوں سے روک دیا ہے ،عدالت نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو 10 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔پی ٹی ڈی سی میں بھرتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت جج جسٹس عامر فاروق نے کی ۔ زولفی بخاری کے بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی کے خلاف درخواست میں بھی جواب جمع نہ ہو سکا۔ دوران سماعت عدالت
نے استفسار کیا کہ وضاحت کریں کہ ذولفی بخاری اور پی ٹی ڈی سی کے خلاف درخواستوں میں جواب جمع کیوں نہیں ہو،املازمین کی برطرفی کے خلاف کیس میں بھی عدالت نے وفاق سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ یکم جولائی اور 7 جولائی کے ملازمین کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیے جائیں عدالت نے حکومت کوپی ٹی ڈی سی میںمزید بھرتیوں سے روکتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 اگست تک ملتوی کردی۔