کوئٹہ ، سرکاری کیمپ پر حملہ، مویشی منڈی میں خریدو فروخت پر پابندی

250

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ کے نواح میں واقعہ مویشی منڈی میں بیوپاریوں کی جانب سے سرکاری کیمپ پر حملے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈی میں خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی۔ میٹرو پولیٹن انتظامیہ کی جانب سے مشرقی بائی پاس منڈی میں بیوپاریوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی، مویشی منڈی میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور آگ لگانے کے بعد بند کیا گیا ہے۔ منڈی میں ہر قسم کے جانوروں کی خریدو فروخت پر پابندی عائد رہے گی۔ میٹرو پولیٹن انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس میں قائم بڑی مویشی منڈی تاحکم ثانی بند کردی گئی ہے۔ نوٹس میں تنبہیہ کی گئی ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔