سکھر (نمائندہ جسارت) روزنامہ جسارت میں روہڑی میں بجلی چوری کی خبر شائع ہونے کا سیپکو انتظامیہ نے نوٹس لے لیا، مسان روڈ،کندھرا ناکہ،علیواہن میں آپریشن کرکے سیکڑوں غیر قانونی کنڈا کنکشن منقطع کرکے تاریں تحویل میں لے لیں۔ روزنامہ جسارت میں روہڑی میں بجلی چوری کی نشاندہی کی خبر شائع ہونے کا ایکس ای این تاج محمد ماکو نے نوٹس لیتے ہوئے روہڑی سب ڈویژن کے علاقوں میں غیر قانونی کنڈا کنکشنوں کیخلاف کارروائی کے احکامات دیے جس پر ایس ڈی او روہڑی فہیم بلوچ، لائن سپرنٹنڈنٹ شہباز پیر زادو کی ہدایت پر لائن مین عبدالحکیم، عاشق علی نے روہڑی کے علاقے مسان روڈ، دریا بندر، ڈی ایس پی آفس و دیگر عملے نے کندھرا ناکہ علی واہن میں آپریشن کرکے سیکڑوں غیر قانونی کنڈا کنکشن منقطع کرکے تاریں تحویل میں لے لیں۔