بلاول کی چیخیںچور ہونے کی نشانی ہے، شہباز گل

149

اسلام آباد( آن لائن+اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے سوال پر بلاول کا چیخنا اور اداروں پر تنقید انکے چور ہونے کی نشانی ہے،بلاول اور انکے والد کو کی گئی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔بلاول زرداری کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں شہبازگل نے کہا ہے کہ کسی نے اگر پاکستان کو لوٹنے والوں کے چہرے دیکھنے ہیں تو بلاول کے آس پاس اے پی سی میں دیکھ لیں، جب پرچی لیکر بچے خود کو چیئرمین کہنے لگے تو بھٹو کے نظریے کی یہ حالت ہوتی ہے، فرنٹ مین کی اصلاح آپ کے والد محترم نے دنیا میں متعارف کرائی،کرپشن کے بے تاج بادشاہ زرداری صاحب کے ہنر سے یقیناً آپ مستفید ہوئے ہیں، بلیک میلنگ اور گندی سیاست فرزند زرداری کو ورثے میں ملی ہے،پرچی چیئرمین نے فیصل سخی بٹ اور ناصر خان کو پارک لین کیس میں بطورِ فرنٹ مین استعمال کیا، انور مجید، ڈاکٹر عاصم حتیٰ کہ ایان علی کو بطورِ فرنٹ مین استعمال کرنے والے کس منہ سے کرپشن کی بات کر رہے ہیں؟ خود کو پارٹی کا وراثتی چیئرمین کہلوانے والا کبھی کرپشن کے ان کیسز پر بھی بات کرے، پرچی چیئرمین کسی دن فالودے والے، ایان علی، پارک لین، جیسے کرپشن داستانوں پر بھی پریس کانفرنس کر کے دکھائے،بلاول زرداری سندھ عوام کے ساتھ پچھلے ساڑھے 12 سال سے ہونے والی زیادتی کا کب جواب دینگے۔علاوہ ازیںاپنے ٹویٹرپیغام میں شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف صاحب کو فورا واپس لانا ہو گا کیوں کہ شہباز شریف صاحب نے تو اپوزیشن کے ہاتھ آنا نہیں اور بیچارے پرچی چیئرمین کی پہلی پہلی اے پی سی ہے اور نواز شریف خود تو آئیں گے نہیں، اس لیے حکومت کو انکی عید کے بعد واپسی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔