ایوی ایشن نے نئی راہیں کھول دی، اسلام آباد ریجن فعال

574

پاکستان نے آمدن میں اضافے کے لیے نئی راہیں کھول دیں، سول ایوی ایشن نے فضائی حدود میں توسیع کردی۔

سی اے اے نے کراچی اور لاہور ریجن کے ساتھ  اسلام آباد ریجن کا بھی اضافہ کردیا ، اسلام آباد ریجن آج سے فعال کردیا گیا ہے جس سے شمالی چائنا سے پاکستان آنے اور جانیوالے جہازوں کو بہتر رہنمائی حاصل ہوگی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئرنیوی گیشن پلان، ایئرسیفٹی اور ایئرٹریفک کنٹرول کے بہتر انتظام میں مدد گار ثابت ہوگا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ  بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین کے تحت پاکستان کی فضائی حدود کو مزید وسیع کیا جارہا ہے،نئے ریجن کے اضافے سے یورپ، کینیڈا اور خلیجی ممالک سے آنیوالی پروازوں میں اضافہ ہوگا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کے زیادہ استعمال سے سی اے اے کی آمدن میں اضافہ بھی ہوگا۔