تمام اپوزیشن جماعتیں مڈٹرم الیکشن پر متفق ہیں ، رانا ثناء اللہ

306

فیصل آباد (آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراور ابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ خاںنے کہاہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیںمڈٹرم الیکشن پرمتفق ہیں جبکہ بعض حکومتی ارکان بھی عمران خان سے نجات چاہتے ہیں ، صرف کابینہ میںدوہری شہریت والے نہیں پی ٹی آئی کے کام ،حکومت اورزبان
بھی دوہری ہے۔ماضی میںمسلم لیگ ن کے بعض ارکان پر دوہری شہریت کاالزام عائد کرنے والوںکی نصف حکومتی آبادی دوہری شہریت کی حامل نکلی ہے اس لیے موجودہ حکومت کے کرداراورعوام دشمن پالیسیوںکے خلاف صرف ایک پنجاب نہیںپاکستان بچائوتحریک کی ضرورت ہے۔ ایسے حالات میںموجودہ حکومت کروناسے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے عوام کوکروناسے نجات مل رہی ہے بہت جلد حکومتی ٹولے سے بھی نجات ملنے والی ہے۔