پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ،بلاول

123

لاہور(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے،وبا کے دنوں میں شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کی ناکامی نے عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈالا،وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کو پنجاب کے 483 ارب روپے پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے،عمران خان کے مطابق اگر پنجاب میں کرپشن ختم نہیں ہوئی
تو یہ کرپشن کون کررہا ہے۔منگل کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی سربراہی میں بلاول ہاؤس لاہور میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پی پی پی اراکین پنجاب کابینہ، اراکین صوبائی اسمبلی، پارٹی کے مختلف ذیلی ونگز کے سربراہان سمیت دیگر سینئر رہنما ئوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کو پنجاب بھر میں سیاسی طور پر مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا اوربلاول زرداری نے پی پی پنجاب کے رہنماؤں کو بزدار حکومت کی نااہلی کو عوام میں اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے کارکنان گھر گھر جاکر عوام کو پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے آگاہ کریں، پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے، وبا کے دنوں میں شعبہ صحت میں پنجاب حکومت کی ناکامی نے عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈالا،پاکستان پیپلزپارٹی ہی پنجاب کے عوام کے مسائل کو حل کرسکتی ہے،وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کو پنجاب کے 483 ارب روپے پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے