محمد عامر کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

676

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا پہلا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا۔

محمد عامر بیٹی کی ولادت کے باعث پہلے ہی دورہ انگلینڈ سے دستبردار ہوگئے تھے تاہم ہیڈ کوچ کَم چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فاسٹ باؤلر کو دورے کے لیے راضی کرلیا تھا۔

دوسری جانب دورہ انگلینڈ روانگی سے قبل محمد عامر آج پہلا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کل ہوگا جس کے بعد عامر مانچسٹر روانہ ہونگے۔

محمد عامر بیٹی کی پیدائش کے بعد اگلے چند دن میں پاکستان ٹیم کو ڈربی میں جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا مسلسل 5 بار کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ان کی ٹی 20 سیریز میں شرکت تقریبا ناممکن ہے، ان کی جگہ محمد عامر کو انگلینڈ بھجوانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔