اسلام آباد:لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تنقید پر حکومت نیب کو ہمارے خلاف استعمال کرتی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا قانون سابق صدر پرویز مشرف نے بنایا تھا مگر نیب قوانین میں تبدیلی کے لیے اتفاق رائے ضروری ہے اور نیب قانون میں اصلاحات کے لیے اپوزیشن نے حکومت کوتجویز دی تھی۔
لیگی رہنما نے کہا کہ نیب نے ہماری قیادت سمیت دیگر رہنماوَں خواجہ سعد اور سلمان رفیق پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، اپوزیشن حکومت پر تنقید کرتی ہے تو وہ نیب کو ہمارے خلاف استعمال کرتی ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل سے پہلے سزا کا ذمہ دار کون ہے؟ حکومت نااہل ہے اور چیلنجز پرقابو پانے میں ناکام ہوگئی، شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اعتماد کا فقدان نہیں۔