لاڑکانہ، تیز رفتار موٹرسائیکل پھسلنے کے باعث32 سالہ شخص دوران علاج چل بسا

180

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قنبر شہر کے قنبر ناکہ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل پھسلنے کے باعث سول اسپتال قنبر میں بطور ڈسپنسر ڈیوٹی سرانجام دینے والا 32 سالا زبیر برڑو شدید زخمی ہوا، اطلاع پر آس پاس کے لوگوں نے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔