راولپنڈی، ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بزرگ خاتون کو قتل کردیا

292

راولپنڈی(آئی این پی ) پنجاب کے شہر پنڈی میں ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بزرگ خاتون کو گولی مار دی، جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی، مزاحمت پر انہوں نے 70 سالہ بزرگ خاتون کو قتل کردیا اور گھر میں لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔