کیٹی بولٹر نے پروگرس ٹور ویمن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

290

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ کی ٹینس اسٹار کیٹی بولٹر نے پروگرس ٹور ویمن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے فائنل میچ میں ہم وطن جوڈی اینا برج کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ گزشتہ روز روہیمپٹن کے نیشنل ٹینس سینٹر میں ڈومیسٹک پروگرس ٹور ویمن ٹینس چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فائنل میچ برطانوی ٹینس کھلاری کیٹی بولٹر کا مقابلہ 21 سالہ ہم وطن جوڈی اینا برج سے تھا جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ کیٹی بولٹر نے جوڈی اینا برج کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 3-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں اسٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-4) اور 6-2 سے شکست دیکر پروگرس ٹور ویمن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ انجری مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد سابق برطانوی نمبر2 کیٹی بولٹر خواتین کی سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 374 پر ہیں جبکہ جوڈی اینا برج 289 ویں نمبر پر ہیں۔ چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیٹی بولٹر نے کہا ہے کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کروں گی۔