دادو، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور یوم الحاق کشمیر دن منایا گیا

170

دادو (نمائندہ جسارت) استاد بخاری گورنمنٹ ڈگری کالج دادو کی جانب سے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور یوم الحاق کشمیر دن منایا گیا، جس میں کالج کے پرنسپل پروفیسر غلام سرور عباسی، وائس پرنسپل پروفیسر عرفان کلھوڑو اور کالج کے ملازمین نے شرکت کی۔ پروفیسر عرفان نے بتایا کہ قیام پاکستان سے قبل ہی 19 جولائی 1947ء کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا اعلان کردیا تھا، اس وقت سے اب تک ہر سال 19 جولائی کو بطور یوم الحاق کشمیر منایا جاتا ہے۔ پروفیسر غلام سرور عباسی نے بتایا کہ کشمیری عوام نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے آج تک بھارت مخالف مظاہروں میں پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔