سکھر (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ انچارج متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نعیم خان، ڈسٹرکٹ ممبر انور ملک، ڈسٹرکٹ ممبر ساجد غوری، روہڑی ٹاؤن کے ذمے داران نے روہڑی میں سید ندیم شاہ عرف نائب شاہ کے انتقال پر عاشق شاہ اور بھائیوں اور بیٹوں سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔