اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموںو کشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جانب سے نہتے معصوم لوگوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت کی کشمیراور تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے
خدمات کسی سے دھکی چھپی نہیں ۔ مولانا پاکستان اور عالم اسلام کی ایک تمنا آواز ہیں ہم یہ یقین رکھتے ہیں یہ آواز کشمیر یوں کے حق میں ہمیشہ گونجتی رہے گی ۔پاکستان کے اندر موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ساری سیاسی جماعتیں اور پاکستانی عوام ایک ہوں ۔