لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم الحاق پاکستان پر کشمیریوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ یوم الحاق پاکستان پرکشمیریوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں سے زیادہ کسی نے مشکلات نہیں دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور پاکستان کی منزل ایک ہے، منزل ایک ہے اسی لئے قائداعظم نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے پہلے الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا،19 جولائی 1947کومسلم کانفرنس کے نمائندہ اجلاس میں قراردادمنظورکی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا کشمیراسی طرح کشمیریوں کا ہے جیسے فلسطین فلسطینیوں کااور انگلستان انگریزوں کا۔