بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی نے آیندہ ہفتے سعودی عرب اور ایران کے دورے کا اعلان کردیا۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے دوروں کا مقصد علاقائی طاقتوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مئی میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد مصطفی کاظمی پہلی بار بیرون ممالک کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔