وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مشاروت سے کام کر رہی ہے: اسد عمر

1015

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے کورونا وائرس کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاروت سے کام کر رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز  سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی میں لانے کا مقصد کام مزید بہتر کرنا ہے، کوویڈ-19 پر کنٹرول تمام صوبوں کی مشترکہ کاوشوں سے ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے بھی کورونا وائرس کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاروت سے کام کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں میں این سی او سی اجلاس سے کوآرڈی نیشن مزید بہتر ہوگی، ہاٹ اسپاٹس علاقوں میں سلیکٹو لاک ڈاؤن کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرین کے لیے کراچی میں دو الگ اسپتال قائم کیے۔

انہوں نے کہا کہ گلیوں میں قربانی کے جانور کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی، جانور صرف مقرر کی گئی جگہ پر ہی فروخت ہوسکتے ہیں۔

اجلاس میں ہاٹ اسپاٹ ایریاز اور اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا مقصد کورونا وبا کے خلاف قومی یکجہتی اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔